دہرادون 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں جمعرات کو دو مرتبہ زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق اترکاشي میں جمعرات کی صبح 11 بج کر 55 منٹ پر 3.5 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلہ کے جھٹکوں کا مرکز ضلع ہیڈکوارٹر سے 15 کلومیٹر دور ڈونڈا پر واقع تھا۔ زلزلہ کا مرکز 30.8 شمالی طول البلد اور 78.4 مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر نیچے واقع تھا۔ زلزلہ سے کسی جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔