نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کو اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے سرگرم سیاست میں قدم رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ میرے ساتھ مل کر کام کریں گی۔
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ’’اتر پردیش ہندوستان کی نئی امیدوں کا مرکز ہے۔ پرینکا گاندھی اور جیوترادتیہ سندھیا کی قیادت میں اے آئی سی سی کی نئی ٹیم صوبہ میں نئی طرح کی سیاست کا آغاز کرے گی۔ ہم ریاست کو تبدیل کرنے کے لئے نوجوانوں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرائیں گے۔‘‘
پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کے ساتھ ہی پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا لگ گیا۔ پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا، دہلی کانگریس کی صدر شیلا دیکشت، قد آور رہنما کپِل سبل، پارٹی کے سابق خزانچی موتی لال وورا سمیت کئی رہنماؤں نے پرینکا کی تقرری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
You must be logged in to post a comment.