اب دیواریں تعمیر کرنے کا زمانہ نہیں :حسن روحانی

تہران ۔28جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کا دور دو ممالک کے درمیان دیواریں تعمیر کرنے کا نہیں ہے ۔ یہ بات شاید آپ بھول رہے ہیں کہ برلن کی دیوار منہدم ہوئے عرصہ گذر گیا اور اگر اب بھی کسی ممالک کے درمیان دیواریں حائل ہیں تو انھیں ہٹائے جانے کی ضرورت ہے۔ تہران میں سیاحت کے موضوع پر منعقدہ ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی ۔ یاد رہے کہ انھوں نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایک حکمنامہ پر دستخط کے بعد دیا جہاں میکسیکو اور امریکہ کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور سات مسلم ممالک سے امریکہ آنے والے افراد کو سخت اور پیچیدہ قوانین کا سامنا کرنا ہوگا۔