ائی ایس نے بغدادی کا جوش بھرا پیغام جاری کیا۔

قاہرہ: دعوت اسلامی( ائی ایس) نے جمعرات کے روز بتایاجارہا ہے کہ ابو بکر البغدادی کا ریکارڈ پیغام ارسال کیا جس کے متعلق افواہ کہ کئی ماہ قبل اس کوماردیا گیاہے۔تقریبا47منٹ طویل پیغام میں بغدادی نے عراق اور سیریا میں شکست کا حوالہ دیا اور عراق کی مضبوط گڑ موصل کے اندر اٹھائی گئی ہزیمت کا بھی اس پیغام میں ذکر کیا ہے۔

ای ایف ای کی خبر ہے کہ البغدادی جو اپنے دہشت گردوں کو سرگرم کرنا چاہتا ہے نے کہاہے کہ بحران اللہ کا پیش کیاگیا تحفہ ہے۔اس نے کہاکہ’’ اپنے دشمنوں کے خلاف لگی آگ میں شدت پیدا کرواور صبر کے ساتھ رہو‘‘۔

اب تک ریکارڈنگ کے متعلق تاریخ کی توثیق نہیں ہوئی ہے مگر اس میں بغدادی نے یوایس نارتھ کوریہ بحران اور کردستان کے متعلق ریفرنڈم کے دوران کشیدگی کا بھی اپنی ریکارڈنگ میں ذکر کیاہے۔

شامی حکومت ایران اور روس کے ساتھ اس نے ترکی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ’’ ترکی حکومت کو کردوں سے ڈر ہے کہ کہیں ان کی سرحدیں پھیل نہ جائیں‘ جس کی وجہہ سے ترکی کے کرد بھی آزادی کا مطالبہ شروع کردیں گے‘‘۔

جمعرات کے روز جاری کیاگیا پیغام نومبر2016کے بعد البغدادی کا پہلا پیغام تھا۔ روسی فوج نے کہا کہ جون میں مذکورہ البغدادی کو ایک فضائی حملے میں ڈھیر کردیاگیا ہے جب وہ شام کے شہر رقعہ میں اپنے سینئر کمانڈرس کے ساتھ تھا۔