حیدرآباد 21 جنوری ( ایجنسیز ) انڈین ائر فورس میں اڈمنسٹریٹیو اسسٹنٹ ‘ اکاؤنٹس اسسٹنٹ ‘ لاجسٹکس ‘ او پی ایس اسسٹنٹ ‘ ماحولیاتی سپورٹ اسسٹنٹ ‘ کمیونکیشن ٹکنیشن ‘ موسمیات اسسٹنٹ اور میڈیکل اسسٹنٹ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ سکندرآباد ائر مین سلیکشن ڈپارٹمنٹ ونگ کمانڈر دیپیش پاٹھک نے کہا کہ امیدواروں کا اپنے شعبہ میں بیچلر سرٹیفیکٹ ضروری ہے ۔ امیدوار کا بارہوں میں 50 فیصد نشانات سے پاس ہونا ضروری ہے ۔
انہیںدو سالہ ووکیشنل ٹریننگ سرٹیفیکٹ کسی مسلمہ ادارہ سے 50 فیصد نشانات کے ساتھ رکھنا ضروری ہے اس کے علاوہ انگریزی میں انہیں 50 فیصد سے زیادہ نشانات رکھنے چاہئیں۔ ان کی تاریخ پیدائش یکم فبروری 1994 سے 31 اکٹوبر 1997 کے درمیان ہو ۔ تفصیل www.indianairforce.nic.in سے معلوم کی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں میٹرک سرٹیفیکٹ ‘ مارکس لسٹ ‘ ووکیشنل کورس سرٹیفیکٹ اور 4 تصاویر کے ساتھ صدر سنٹرل ائرمین سلیکشن بورڈ دہلی 110010 پر روانہ کی جانی چاہئیں جو 27 جنوری سے قبل مل جانی چاہئیں۔