ائر فورس طیارہ کی کراش لینڈنگ

چندی گڑھ20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ائر فورس کے ایک AN-32 ٹرانسپورٹ طیارہ نے چندی گڑھ میں کراش لینڈنگ کی ۔ طیارہ میں 11 افراد سوار تھے جو پورے محفوظ رہے ۔ یہ طیارہ بھٹنڈہ سے روانہ ہوا تھا اور کراش لینڈنگ کی وجہ سے اس میں آگ بھی لگ گئی ۔ فائر ٹنڈرس کے ذریعہ آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ محکمہ دفاع کے پی آر او پویتر سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ رات 8.30 بجے پیش آیا ۔ ذرائع نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ چند افراد زخمی ہوئے ہوں۔