الحسن ابن ابیل حسن البصری تابعین میں مشہور اور اپنے وقت کے نامور شخصیت تھے۔ بے مثال شخصیت کے حامل وسیع علم رکھنے والے الحسن البصری سے کسی نے ایک روز پوچھا کہ’’ آ پ کے تقوی او رپرہیزگاری کا راز کیاہے؟
انہوں نے جواب میں چار چیزیں کہیں۔
پہلا۔ میں جانتا کوئی میرا رزق چھین نہیں سکتا‘ لہذا میں مطمئن ہوں
دوسرا۔میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میرے بجائے کوئی اور میری اچھائی اور عبادت ادا نہیں کرسکتا‘ لہذا میں خود اپنے عبادتیں پوری کرتا ہوں
تیسرا۔ میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اللہ ہر وقت مجھ پر اپنی نظر رکھے ہوئے ہیں‘ لہذا میں اللہ تعالی کے سامنے کوئی بھی گناہ کرنے میں شرمندگی محسوس کرتا ہوں
چوتھا۔میں جانتا ہوں کہ موت میری منتظر ہے ‘ لہذا میں اپنے رب سے ملاقات کی تیاری کررہاہوں۔
الحسن البصری شاندار شخصیت کے حامل‘ مذہبی رہنما اور دانشمند خطیب تھے۔اللہ تعالی جوار رحمت میں انہیں اونچے مقام عطا کرے۔