آپس میں مت لڑو

آپس میں مت لڑو رے بچو
آپس میں مت لڑو
یہ مت سمجھو تمہی ہو سچے
سچے اور بہت ہیں بچے
بات سنو تم اوروں کی بھی
ضد پر کبھی نہ اڑو رے بچو
آپس میں مت لڑو رے بچو
آپس میں مت لڑو
برے نہیں ہو اگر تم دل کے
رہو محبت سے تم مل کے
اپنے پیار کی چادر میں تم
چاند ستارے جڑو دے بچو
آپس میں مت لڑو رے بچو
آپس میں مت لڑو
بات نہ کرو کسی سے اکڑکر
کسی کا دل نہ دکھاؤ لڑکر
جس سے برا سلوک کیا ہے
اس سے معافی مانگو رے بچو
آپس میں مت لڑو رے بچو
آپس میں مت لڑو