حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آٹو ڈرائیورس کا ایک احتجاجی جلسہ آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس کی مبینہ ہراسانی کے خلاف 9 دسمبر کو 10 بجے دن پریس کلب میں منعقد ہوگا ۔ اس احتجاجی جلسہ کا اہتمام ٹی آر ایس کارمیکا وبھاگم کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ میں آٹو ڈرائیورس کے مسائل اور ان کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کے لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی ۔ جلسہ کی صدارت محمد امان اللہ خاں ، کنوینر تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جے اے سی کرینگے ۔۔