ہوسٹن ۔ 30ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے ایک آٹو شاپ میں جہاں وہ برسرملازمت تھا ، داخل ہوکر وہاں موجود دیگر دو ورکرس کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور اُس کے بعد شاپ سے باہر آکر خود کو بھی گولی مارلی ۔ پولیس نے اب تک اس کانام نہیں بتایا ہے جبکہ پولیس سربراہ ٹرائے فیز کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شام 4 بجے رونما ہوا اور پولیس کو فوری طورپر کسی نے فون کرکے اس واقعہ کی اطلاع دی ۔ انھوں نے کہاکہ جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت ورکرس کے علاوہ کئی گاہک بھی وہاں موجود تھے جس کے بعد افراتفری مچ جانا فطری بات تھی ۔ ایک ایسے وقت جب ہم نئے سال کو خوش آمدید کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں ، تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ یوں تو ہلاکت چاہے کسی بھی زمانے میں ہو ، وہ افسوسناک ہی ہوتی ہے۔ ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارتعزیت کریں۔