آن لائن سی جی ایچ ایس کارڈس

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : سی جی ایچ ایس کارڈ کے استفادہ کنندگان سے ، جنہوں نے پلاسٹک کارڈس کے لیے درخواست نہیں دی ہے ، کہا گیا ہے کہ وہ 30 جون سے قبل ان کے ویلنیس سنٹرس پر مطلوبہ دستاویزات داخل کریں ۔ اے وجئے کمار ، ایڈیشنل ڈائرکٹر سنٹرل گورنمنٹ ہیلت اسکیم نے یہ بات بتائی ۔ درخواست فارمس cghs.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ اور انہیں ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ویلنیس سنٹر پر داخل کرنا ہوگا ۔