آندھرا ہائی کورٹ ، رائلسیما میں قائم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : جناچیتنیہ ویدیکا نے آج مطالبہ کیا کہ آندھرا پردیش کے لیے ہائی کورٹ ، رائلسیما علاقہ میں قائم کیا جانا چاہئے تاکہ سب کو سہولت ہوسکے ۔ ریاستی صدر جنا چیتنیہ ویدیکا وی لکشما ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں ہائی کورٹ تلنگانہ و آندھرا دونوں ریاستوں کے لیے ہے تاہم تقسیم ریاست کے بعد چونکہ آندھرا کے لیے علحدہ ہائی کورٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ اس لیے ان کا مطالبہ ہے کہ اسے رائلسیما میں قائم کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں 25 مارچ کو سندریا وگنان کیندر باغ لنگم پلی میں 10 بجے دن ایک گول میز کانفرنس بھی منعقد کی جارہی ہے ۔