آندھرا پردیش کو سوچھ بھارت مشن کے تحت فنڈز

حیدرآباد۔/25فبروری، ( آئی این این ) آندھرا پردیش ملک کی اُن 10ریاستوں میں شامل ہے جنہیں سوچھ بھارت مشن کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 460کروڑ روپئے کے فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔ لوک سبھا میں آج ایم مرلی موہن، ہیما مالنی اور دیگر ارکان کے سوال پر منسٹر آف اسٹیٹ اربن ڈیولپمنٹ بابل سپریو نے تحریری جواب میں بتایا کہ ان کی وزارت نے سوچھ بھارت مشن کے تحت پہلی قسط کے طور پر 10ریاستوں کو 459.93کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش کو40کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔