آندھرا پردیش میں 5سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے نظم و نسق کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے آج پانچ سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ایم جی گوپال ایکزیکٹیو آفیسر تروملا تروپتی دیواستھانم کا تبادلہ کر کے ان کے بجائے مسٹر ڈی سامبا سیو راو کو ایکزیکٹیو آفیسر ٹی ٹی ڈی مقرر کیا گیا جبکہ مسٹر ایم جی گوپال کو جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مسٹر اے گریدھر کو سکریٹری بلدی نظم و نسق مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اجے جین کا تبادلہ کر کے انہیں انفراسٹرکچر و سرمایہ کاری سکریٹری مقرر کیاگیا۔ شریمتی نیتا کا تبادلہ کر انہیں بحیثیت کمشنر ریاستی محکمہ فنی تعلیم آندھرا پردیش تعینات کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے گلزار اور ایم بی گوپال کو کوئی عہدہ نہ دیتے ہوئے ان دونوں ہی عہدیداروں کو محکمہ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی خواہش کی ہے۔