مہم ، عہدیداروں کو ڈسٹرکٹس الاٹ
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : اے پی پالیوشن کنٹرول بورڈ چیرمین ڈاکٹر جی این پھانی کمار نے بتایا کہ بورڈ جمعرات کو اس کے زونل اور سینئیر آفیسرس کا جائزہ اجلاس منعقد کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ ہیڈ آفیس کے سینئیر عہدیداروں اور زونل عہدیداروں کو دو اضلاع کے لیے بطور انچارج مقرر کیا جائے تاکہ تمام صنعتوں کے آپریشن اور ہاسپٹلس کے آتھرائزیشن کے تعلق سے کارآمدگی کی نگرانی کے لیے خصوصی مہم چلائیں ۔ اس صورتحال کو درست کیا جانا ہے ۔ خصوصی مہم کے آفیسرس کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام یونٹس کارآمدگی کو اختیار کریں ۔ ایسے یونٹس جو اس مہم کے دوران اس کو اختیار نہ کریں تو باضابطہ کارروائی کی جائے گی ۔ پی سی بی چیرمین نے یہ بات کہی ۔ چیرمین نے کہا کہ بلدیہ کا ٹھوس کچرا اور بلدی سیوریج پالیوشن کنٹرول بورڈ کے لیے مسئلہ ہے ۔ اس مہم کے دوران آفیسرس تمام بلدیات آتھرائزیشن کے حصول کا پابند بنائیں گے ۔ بورڈ آفیس کے سینئیر عہدیداروں اور زونل عہدیداروں کو اضلاع الاٹ کئے گئے ہیں اور ایک ماہ کے اندر مہم کی تکمیل کی ہدایت دی گئی ہے ۔۔