وجئے واڑہ 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے الیکٹرسٹی کنٹراکٹ مزدوروں نے اعلان کیا کہ وہ پیر کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کر رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے ۔ کنٹراکٹ ائمپلائز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آج یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ ان کا اصل مطالبہ یہ ہے کہ تقریبا 15,000 کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا جائے جو برقی شعبہ میں گذشتہ 18 سال سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ برقی شعبہ میں کنٹراکٹ ملازمین کے طریقہ کار ہی کو ختم کردیا جائے ۔