آندھرا پردیش میں ارکان اسمبلی کو آئی فونس کی فراہمی

حیدرآباد 27 مارچ ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں ارکان اسمبلی کو بجٹ اجلاس کے آخری دن آئی فونس فراہم کئے گئے ۔ ایک دن قبل ہی اسپیکر کے سیوا پرساد راؤ نے ارکان کو مطلع کیا تھا کہ وہ آئی فونس حاصل کرلیں۔ آئی فونس کی تقسیم کا عمل حیران کن نہیں کہا جاسکتا کہ کیونکہ بجٹ سشن کے موقع پر ارکان کو لیپ ٹاپ جیسی الیکٹرانک اشیا دینے کی روایت رہی ہے ۔ آندھرا پردیش میں یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جبکہ تقسیم ریاست کی وجہ سے ریاست کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ حکومت نے معاشی صورتحال کو ذہن میں رکھ کر کلچرل پروگرامس منعقد کرنے سے گریز کیا ہے ۔