آندھرا پردیش میں آل انڈیا سرویس کے تین عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد۔/14اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے 3 آل انڈیا سرویسس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر جی وانی موہن ( آئی اے ایس) کمشنر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ آندھرا پردیش کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن آندھرا پردیش مقرر کیا گیا۔ اس طرح ڈی ورا پرساد ( آئی اے ایس ) کو کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن کی زائد ذمہ داری سے سبکدوش کردیا گیا۔ مسٹر وشال گُنی ( آئی پی ایس ) اے ایس پی نرسی پٹنم وشاکھاپٹنم کا تبادلہ کرتے ہوئے او ایس ڈی نرسی پٹنم مقرر کیا گیا بجائے مسٹر اے دامودر راؤ۔ مسٹر بی ستیہ یسو بابو ( آئی پی ایس ) اسالٹ کمانڈر گرے ہاؤنڈز کا تبادلہ کرتے ہوئے اے ایس پی نرسی پٹنم ضلع وشاکھاپٹنم مقرر کیا گیا۔