حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش ( بی آئی ای اے پی ) نے بروز جمعہ انٹر میڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اے پی سکریٹریٹ میں نتائج کی اجرائی مسٹر بی اودیا لکشمی آئی اے ایس سکریٹری آندھرا پردیش بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن اے پی نے بتایا کہ نتائج کو سرکاری ویب سائیٹ bieap.gov.in پر پیش کردیا گیا ہے ۔ امیدوار ویب سائیٹ سے نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے مزید بتایا کہ 6.3 لاکھ امیدواروں نے انٹر میڈیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ سال دوم کامیابی کا تناسب 72 فیصد ہے جب کہ سال اول کا تناسب 60 فیصد ہے ۔۔