11 مارچ سے آغاز ، ہال ٹکٹ کی اجرائی ، آدھار چیک کرنے طلبہ کو مشورہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش کے بموجب آندھرا پردیش ریاست میں انٹر میڈیٹ امتحانات پروگرام کے مطابق 11 مارچ 2015 سے شروع ہوں گے ۔ ریاست کے تمام 13 اضلاع کے ریجنل انسپکشن آفیسرس کو انٹر سال اول ، دوم کے ریگولر و پرائیوٹ اور ووکیشنل امتحانی امیدواروں کے ہال ٹکٹس اور نامینل رولس روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ آندھرا پردیش ریاست کے 13 اضلاع کے تمام جونیر کالج پرنسپلس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ریجنل انسپکشن آفیسرس سے ہال ٹکٹس اور نامینل رولس حاصل کر کے اس کی تنقیح کریں ۔ جس کے فوری بعد امتحان میں اہل امیدواروں میں ہال ٹکٹس تقسیم کریں ۔ اگر ہال ٹکٹس یا پھر نامینل رولس کسی قسم کی تصحیح ہو تو وہ بذریعہ ریجنل انسپکشن آفیسرس بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے علم میں لاکر اس کو صحیح کروالیں ۔ سکریٹری نے اولیائے طلبہ اور طلباء کو مشورہ دیا کہ آیا وہ متعلقہ کالجس کے پرنسپل کے پاس آدھار نمبرس کا اندراج کروائے یا نہیں اس کا ملاحظہ کریں ۔ اگر نہ کئے ہوں تو وہ فوری اپ لوڈ کریں ۔۔