آندھرا پردیش ریاست میں آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے، اے آر انورادھا چیف انٹلی جنس اور کمشنر وجئے واڑہ تبدیل

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست نیوز) آندھراپردیش حکومت نے تین آئی پی ایس اور چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ حکومت نے انٹلیجنس چیف جیسے اہم عہدے پر فائز عہدیدارشریمتی اے آر انورادھا کا تبادلہ کردیا ہے۔ اسی طرح کمشنر پولیس وجئے واڑہ کا تبادلہ کیا گیا ۔ چیف سکریٹری آندھراپردیش آئی وائی آر کرشنا راؤ کے احکامات کے مطابق مسٹر اے بی وینکٹیشور راؤ کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس انٹلیجنس آندھراپردیش مقرر کیا گیا بجائے شریمتی اے آر انو رادھا جن کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ مقرر کیا گیا۔ مسٹر ڈی گوتم سوان ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس اے پی ایس پی بٹالین کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں کمشنر پولیس وجئے واڑہ سٹی مقرر کیا گیا بجائے مسٹر اے بی وینکٹیشور راؤ۔ مسٹر آر کے ولاون آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ہاؤزنگ کا تبادلہ کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری یوتھ اڈوانسمنٹ اسپورٹس اینڈ کلچر مقرر کیا گیا۔ مسٹر لاو اگروال کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کا تبادلہ کر کے سکریٹری ہاؤزنگ ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ وہ نائب صدر نشین مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ہاؤزنگ بورڈ کی زائد ذمہ داری سنبھالیں گے۔ شریمتی پونم مالکونڈیا پرنسپل سکریٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کو کمشنر ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر اور ڈائرکٹر نیشنل رورل ہیلتھ مشن کی زائد ذمہ داری دی گئی۔ ڈاکٹر ڈی سرینواسلو پرنسپل سکریٹری آر ایس اے ڈی کو کمشنر سیول سپلائیز کی ذمہ داری دی گئی۔