حیدرآباد 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) آندھرا پردیش اسمبلی میں کل جمعہ کو 10.10 بجے دن زرعی بجٹ پیش کیا جائیگا ۔ وزیر زراعت پی پلا راؤ یہ بجٹ پیش کرینگے تاہم اصل اپوزیشن جماعت وائی ایس آر کانگریس کی جانب سے ایوان کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کریگی ۔ ایسے میں قیاس کیا جارہا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی ہوسکتی ہے ۔ گذشتہ تین دن سے بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی اور گڑ بڑکا سلسلہ جاری ہے اور اسی صورتحال کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی برقرار رکھتے ہوئے حکومت سے ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہے ۔