آندھرا میں ہر منڈل میں شراب کی دوکان قائم ہوگی

حیدرآباد 22 جون ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے آج کہا کہ وہ ریاست کے ہر منڈل میں شراب کی ریٹیل دوکانیں اقئم کریگی تاکہ ملاوٹ والی شراب کے استعمال کو کم سے کم کیا جاسکے ۔ حکومت نے کہا کہ اس مقصد کیلئے پہلے ہی اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اور ملاوٹ والی شراب کے بہاؤ کو روکنے اور صارفین سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے سے روکنے کیلئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی ہر منڈل میں شراب کی ایک ریٹیل دوکان قائم کی جائے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہر منڈل میں دوکانیں قائم کرنے کیلئے درکار اراضیات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہائپر مارکٹوں اور 10,000 مربع فیٹ سے زیادہ جگہ رکھنے والے شاپنگ مالس میں بھی شراب کی دوکانیں قائم کرنے کی اجازت دیگی ۔