راجمنڈری 14 ڈسمبر ( این ایس ایس ) آندھرا پردیش وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے کہا کہ حکومت ریاست میں سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کوشش کریگی تاکہ ریاست کو زیادہ سے سیاح آسکیں۔ مسٹر رام کرشنوڈو نے ڈپٹی چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چنا راجپا کے ساتھ راجمنڈری ضلع کے سکھی نیتی پلی منڈل میں ٹمپل ٹورازم ریسارٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یہ ریسارٹ 3.20 کروڑ کے صرفہ سے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہاں سیاحت کے بہترین موقع ہیں اور حکومت سیاحوں کو راغب کرنے سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔