وشاکھاپٹنم۔/24جنوری، ( پی ٹی آئی) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج کہا کہ آندھرا پردیش شاندار ریاست اور نالج سنٹر بن کر اُبھرے گی کیونکہ ریاستی حکومت تعلیم پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ گورنر نے یہاں آندھرا یونیورسٹی میں ریاست کی 16 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرس کے جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آندھرا پردیش کی حکومت نے بنیادی سطح سے تعلیم کو اعلیٰ ترجیح کے زمرہ میں رکھا ہے۔ چنانچہ یہ ریاست مہارت کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے شاندار ریاست بن کر اُبھرے گی۔ نرسمہن آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے تب سے مشترک گورنر ہیں جب 2014 میں علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی۔انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی تمام یونیورسٹیاں اسٹوڈنٹس کیلئے اختراعی نظریات اُبھارنے کی سعی کررہی ہیں۔