حیدرآباد 5 اگسٹ ( سیاست نیوز ) جنوبی بنگلہ دیش اور اس سے متصل شمال مشرقی خلیج بنگال میں ہوائی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب یہ شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے متعصل ساحلی علاقوں تک پہونچ گئی ہیں اور اس کے اثر سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے ۔ ساحلی آندھرا پردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ کے کچھ علاقوں میں آئندہ تین دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں آج یہ بات بتائی ۔ جنوب مغربی مانسون گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کمزور رہا جبکہ رائلسیما میں یہ معمول کیمطابق رہا ۔ اس وقفہ میں ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے کچھ مقامات پر بارش ہوئی ۔ حیدرآباد و اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور ایک دو موقعوں پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے ۔ درجہ حرارت اعظم ترین 34 ڈگری اور اقل ترین 24 ڈگری رہنے کا امکان ہے ۔