آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ کے میدکور میں کہرے میں اضافہ

حیدرآباد 28دسمبر(یواین آئی ) آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے میدکور میں کہرے میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ اتنا شدید ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں ۔اس کا اثر صبح 9بجے تک بھی دیکھا جارہا ہے جس کے سبب گاڑیوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی ہے ۔ دھند اور کہر ے کے سبب کئی علاقے شدید طورپر متاثر ہوئے ہیں اور چہل قدمی کرنے والوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری طرف تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر جاری ہے ،عادل آباد ضلع کے ساتھ ساتھ تلنگانہ کے دوسرے اضلاع کی بھی یہی صورتحال ہے ۔محکمہ موسمیات نے اگلے دودنوں تک یہی صورت حال برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، شدید سردی کے سبب ڈاکٹروں نے خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے ۔