حیدرآباد ۔ 13 ؍ مارچ (پی ٹی آئی) برطانیہ کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہاسپٹل میں سے ایک کنگس کالج ہاسپٹل کی جانب سے آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی میں عالمی درجہ کی میڈیکل سہولتوں کے ساتھ 1000 بستروں پر مشتمل دواخانہ قائم کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر این چندرابابونائیڈو نے یہ بات بتائی ۔ کنگس کالج ہاسپٹل نے امراوتی میں 1000 بستروں والا دواخانہ قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔