آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر ریاست میں بند

حیدرآباد 2اگست ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کو خصوصی درجہ کے مطالبہ پر وائی ایس آر کانگریس اور سی پی آئی کی جانب سے آج ریاست میں بند منایاجارہا ہے ۔بند کے موقع پر تعلیمی ‘ تجارتی ادارے بند رہے اور آرٹی سی بسوں کو بھی روک دیا گیا ۔ صبح ہی سے ان جماعتوں کے کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور راجیہ سبھا میں اے پی کو خصوصی درجہ نہ دیئے جانے سے متعلق ارون جیٹلی کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ان کارکنوں نے کئی مقامات پر آر ٹی سی بسوں کو ڈپوز سے باہر آنے سے روک دیا جس پر پولیس نے ان کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔