آندھراپردیش و تلنگانہ کے مختلف شہر اسمارٹ سٹیز کیلئے منتخب

مرکزی کابینہ میں منظوری، پانچ سال تک فنڈس کی اجرائی کا بھی فیصلہ
حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے مختلف شہروں کو اسمارٹ سٹیز میں تبدیل کرنے کیلئے منتخب کیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب آندھراپردیش ریاست سے چار اور تلنگانہ ریاست سے پانچ شہروں کو اسمارٹ سٹیز کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ آندھراپردیش میں وجئے واڑہ اور چتور جبکہ تلنگانہ سے حیدرآباد، ورنگل، کریم نگر، نظام آباد اور نلگنڈہ مرکز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مرکزی کابینہ نے چہارشنبہ کو اس بات کا اشارہ دیا کہ ملک گیر سطح سے 100 شہروں کو اسمارٹ شہروں میں تبدیل کیا جائے گا۔ ہر ایک شہر پر مرکزی حکومت 100 کروڑ روپئے سالانہ کے حساب سے پانچ سال تک امداد فراہم کرے گی۔ ذرائع کے بموجب ان شہروں کو درپیش چیالنجس فیناسنگ سے مربوط کیا جائے گا۔ متعلقہ چیف منسٹرس فنڈس کیلئے راہیں فراہم کریں گے۔ جہاں پر 24 گھنٹے بلاخلل برقی اور پانی کی سربراہی عمل میں آئے گی۔ اس کے علاوہ سالڈویسٹ مینجمنٹ پر عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا۔ اس کا مقصد شہری ترقی کو فروغ دینا ہے۔