حیدرآباد /2 جنوری ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے اپنی ریاست میں عصری ریٹیل تجارتی کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا اور ’’میک ان انڈیا ‘‘ کے خطوط پر ’’میڈ ان آندھراپردیش ‘‘ ویژن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے ریٹیل تجارت کے گروپس جیسے شاپرس اسٹاپ ، وال مارٹ انڈیا ، لائف اسٹائل انٹرنیشنل ، فیوچر ریٹیل ، ٹرنٹ ، ریلائنس ریٹیل ، کے رہیجا گروپ ، ادتیہ برلا اور ریٹیلرس اسوسی ایشن آف انڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آندھراپردیش میں ریٹیل زونس قائم کرکے تجارت کو فروغ دیا جائے گا ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کے دوران بی ایس ناگیش نے آندھراپردیش میں ریٹیل دکانات کی کشادگی کے چیالنجس سے متعلق بات چیت کی ۔ حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت اگر ایک شہر یا ٹاون میں ریٹیل شاپ قائم کیا جاتا ہے تو انہیں حکومت کے کئی منظوریاں حاصل کرنی پڑتی ہے