حیدرآباد ۔ 10اپریل ( سیاست نیوز) ریاست آندھراپردیش میں گذشتہ ماہ منعقدہ امتحانات انٹرمیڈیٹ کے نتائج 12اپریل کو اعلان کیا جائے گا ۔ شریمتی بی اودیا لکشمی سکریٹری آندھراپردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن وجئے واڑہ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ پہلی بار نتائج گریڈنگ طریقہ کار کے ذریعہ جاری کئے جائیں گے جبکہ گذشتہ سال انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج گریڈنگ طریقہ کار کے ذریعہ جاری کئے گئے ۔ لہذا اس مرتبہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج پہلی بار گریڈنگ طریقہ کار کے ذریعہ جاری کئے جارہے ہیں ۔ شریمتی اودیا لکشمی نے بتایا رینکس دینے کے باعث طلباء وطالبات کے بڑھتے ہوئے خودکشی واقعات کے رجحانات کا تدارک کرنے کے مقصد سے ہی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے گریڈنگ کے طریقہ کار کو متعارف کیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کا ویب سائیٹ www.eenedu.net ، https://results.apcfss.in یا https://janamabhumi.ap.gov.inپر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔