آندھراپردیش میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال

جے اے سی کی تشکیل ، دیرینہ مطالبات کی یکسوئی پر زور
حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش میں اے پی ایس آر ٹی سی کی مختلف 9 یونینوں پر مشتمل آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائیز یونین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں کارپوریشن انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی ناکامی پر 6 فروری سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کیلئے بگل بجادی ہے ۔ آر ٹی سی ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرنے کے کے مقصد سے بشمول آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ائمپلائیز یونین جملہ 9 یونینوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ 6 فروری سے ریاست بھر میں غیر معینہ مدت تک بسیس روک کر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس فیصلہ سے قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل 9 یونینوں کے قائدین نے منیجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر سریندر بابو کے ساتھ مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر بات چیت کی ۔ لیکن بات چیت کام رہی ۔ لہذا آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن انتظامیہ کے معاندانہ و غیر ہمدردانہ رویہ کے خلاف مشترکہ مجلس عمل آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے 6 فروری سے غیر معینہ مدت کی شروع کی جانے والی ہڑتال میں شامل ہوکر اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کی تمام ملازمین آر ٹی سی سے پرزور اپیل کی ۔