ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے آسٹریلیا کے وفد کی ملاقات
حیدرآباد۔23مارچ(سیاست نیوز) آسڑیلیا کے آمناہ اسلامی مالیتی شعبہ کے ایک وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ الحاج محمد محمودعلی سے منسٹر کوارٹرس پر ملاقات کی۔ مذکورہ مالیتی شعبہ کے کوفاونڈر اسد انصاری ‘ کوفاونڈر و ایکزیکٹو ڈائرکٹر وقار مرزا جے پی ‘ اسمعیل احمد بھی وفد میںشامل تھے۔ وفد نے جنرل سکریٹری ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنا ب اعظم علی خرم سے بھی ملاقات کی جنھوں نے حالیہ دنوں میںآسڑیلیاکا دورہ کیاتھا۔جناب وقار مرزا اور اسد انصاری نے ملاقات کے بعد مسرت کا اظہار کیااور انہیںریاست کے پہلے ڈپٹی چیف منسٹر بنائے جانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ ملاقا ت کے دوران اسلامی مالیتی شعبہ کی ریاست میںسرمایہ کاری کے اسر ار رموز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا او ربڑے مسلم آبادی کے درمیان میں اسلامی پرڈاکٹ کے بڑھتے مقامی مانگ پر بھی بات کی گئی ۔وفد نے آسڑیلیااور دیگر ممالک میںآمناہ مالیتی شعبہ کی سرمایہ کاری اور کامیاب اسلامی فینانس کے متعلق تفصیلا ت سے بھی محمد محمود علی کو واقف کروایا ۔ جناب محمد محمودعلی نے وفد کو حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی اقلیت دوستی اور اقلیتوں کی فلاح بہبود کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے اقلیتوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا ۔ آمناہ اسلامی فینانس کے وفد نے تلنگانہ میںشعبہ تعلیم پر سرمایہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جناب محمد محمودعلی نے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے حکومت کی جانب سے فراہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی بیرونی تنظیم یا ادارہ جمہوری قوانین کی پاسداری کے ساتھ تلنگانہ میںسرمایہ کاری کا خواہاں ہے تو حکومت تلنگانہ کی جانب سے انہیںبھر پورتعاون کا یقین دلایا ہے ۔واضح رہے کہ آمناہ مالیتی شعبہ کو نہ صرف آسٹریلیابلکہ ملیشیا میںبھی بہترین اسلامی فینانس ادارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔