آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کا تحفظ معاشرہ کانفرنس

نئی دہلی۔23 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ نے آئندہ 28جنوری کو نئی دہلی میں ‘تحفظ معاشرہ کانفرنس’ کے انعقادکا اعلان کیا ہے ۔مورچہ کے قومی نائب صدر اورقومی ترجمان کمال اشرف راعین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی دو کانفرنسیں پہلے ہوچکی ہیں ۔ ایک کانفرنس دس اگست کوپٹنہ کے زکوۃ بھون میں اور دوسری کانفرنس26نومبر کو شری کرشنا میموریل ہال میں ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اسی سلسلے کی تیسری کانفرنس آئندہ 28جنوری 2018ء کو ماؤلنکر ہال، رفیع مارگ، نئی دہلی میں ہوگی۔