آل انڈیا کانگریس سیوا دل سربراہ کی آج آمد

حیدرآباد 3 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ سیوا دل کے صدر نشین کے جناردھن ریڈی نے آج کہا کہ آل انڈیا کانگریس سیوا دل کے سربراہ لال جی دیسائی 4 جون کو حیدرآباد آئیں گے اور وہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سیوا دل ریاستی ایگزیکیٹیو اجلاس میں مہمان خصوصی ہونگے ۔ یہ اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوگا ۔ صدر پردیش کانگریس این اتم کما رریڈی ‘ کل ہند کانگریس سکریٹری نگران امور تلنگانہ آر سی کنٹیا اور پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ملو بٹی وکرامارکا و دوسرے شرکت کرینگے ۔