حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا نوودیا ودیالیہ کی کل ہند کانفرنس کا 23 نومبر کو سندریا وگنان کیندرم باغ لنگم پلی میں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ جس میں کے ٹی راما راؤ وزیر پنچایت راج و آئی ٹی شرکت کریں گے ۔ دیگر مہمانان اعزازی میں مسٹر جی جگدیش ریڈی وزیر تعلیم ، سیتارام یچوری ، رکن پارلیمنٹ ، بنڈارو دتاتریہ مرکزی وزیر محنت ، کے راجیندرن پریسیڈنٹ اسکول ٹیچرس فیڈریشن آف انڈیا اور ایل بی ریڈی معتمد عمومی آل انڈیا نوودیا ودیالیہ اسٹاف اسوسی ایشن شامل ہیں ۔ مسٹر ایل بی ریڈی جنرل سکریٹری ، ایس ایس دورا اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ اور پی جو جی بابو سکریٹری ورنگل سی ایم وی سیشو پریس سکریٹری آف اسوسی ایشن نے پریس میٹ میں بتایا کہ ہندوستان بھر سے 600 ڈیلیگیٹس تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اس میں شرکت کریں گے اور تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ بتایا جاتا ہے کہ تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف کو متعدد دہوں سے کئی مسائل کا سامنا ہے جس پر حکومت کی توجہ نہیں ہے ۔ 154 ویں پارلیمانی کمیٹی اور وائی این چترویدی کمیٹی نے حکومت کو رپورٹ کی تھی کہ نوودیا ودیالیہ کے اسٹاف کے وظیفہ کو مرکزی حکومت کے ملازمین کے مطابق منظور کیا جائے ۔۔