آلیر فرضی انکاؤنٹر کیخلاف آج احتجاجی جلسہ عام جناب ابو عاصم اعظمی کی شرکت

حیدرآباد 11 جون (پریس نوٹ ) آلیر فرضی انکاؤنٹر کے خلاف 12 جون جمعہ بعد نماز مغرب گورنمنٹ جونیر کالج، چنچل گوڑہ گراؤنڈ پر مجلس بچاؤتحریک کا مرکزی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر قائم خان صدر تحریک صدارت کریں گے ۔ جناب ابو عاصم اعظمی ایم ایل اے و صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا مہمان خصوصی ہوں گے ۔ قائدین تحریک مخاطب کریں گے جبکہ جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت کا خصوصی خطاب ہوگا ۔

ڈنڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کیلئے
6,190 کروڑ روپئے کی منظوری
حیدرآباد 11 جون ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے آج ڈنڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کیلئے 6,190 کروڑ کے انجینئر ان چیف ( آبپاشی ) کے تخمینہ کو منظوری دیدی ہے ۔ ڈنڈی لفٹ اریگیشن اسکیم میں فلوریسیس سے زیادہ متاثرہ گاؤوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اس اسکیم سے دیور کونڈہ اور مونوگوڈو اسمبلی حلقہ جات ( ضلع نلگنڈہ ) اور اچم پیٹ اور کلوکرتی حلقہ جات کے کچھ علاقوں ( ضلع محبوب نگر ) میں آبپاشی کی سہولیات بھی حاصل ہونگی ۔ ریاست کے انجینئر ان چیف آبپاشی نے اس پراجیکٹ کیلئے جملہ 6,190 کروڑ روپئے کے تخمینہ کی سفارش کی تھی جسے ریاستی حکومت نے آج منظوری دیدی ہے ۔