آلودگی سے بلدیہ کے سینئر عہدیداروں کو مطلع کرنے اپیل

حیدرآباد 22 جون ( آئی این این ) جی ایچ ایم سی کمشنر و اسپیشل آفیسر سومیش کمار نے دونوں شہروں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ صنعتی آلودگی ‘ گاڑیوں سے پھیلنے والی آلودگی ‘ کچرا وغیرہ جلائے جانے سے پھیلنے والی آلودگی وغیرہ کے سلسلہ میں بلدیہ کے سینئر عہدیداروں کو مطلع کرنے کی ذمہ داری قبول کریں۔ ایسی آلودگی سے شہریوں کیلئے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مجلس بلدیہ نے شہریوں سے کہا کہ آلودگی سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت متعلقہ ڈپٹی کمشنر ‘ اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر ہیلت ‘ زونل کمشنران و اڈیشنل کمشنران ( صحت و صفائی ) سے کریں۔ تمام عہدیداروں کے فون نمبرات بلدیہ کی ویب سائیٹ پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بلدیہ نے ٹال فری نمبر 040-21111111 نمبر بھی جاری کیا ہے جس پر شکایات درج کی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائین شکایات درج کرنے کی بھی سہولت ہے ۔