نئی دہلی ۔ 6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرنشین نیشنل گرین ٹریبونل ( این جی ٹی ) جسٹس آدرش کمار گوئل نے کہا ہے کہ آلودگی قتل یا ریپ کے جرم سے کچھ کمتر نہیں ہے ۔ انہوں نے ملک بھر میں آلودگی کی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پورے ملک میں کوئی ریاست کچرے اور ناکارہ اشیاء سے نمٹنے کے معاملہ میں قواعد وضوابط کی تعمیل نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کوئی ریاست فنڈز کی قلت کا بہانہ نہیں بناسکتی ہے ۔دارالحکومت دہلی کے اطراف و اکناف اور پڑوسی ریاستوں پنجاب ، ہریانہ وغیرہ میں قائم کارخانوں سے خارج ہونیو الے دھویں نے دہلی کی فضاء کو آلودہ کر رکھا ہے ۔ اس سلسلہ میں مختلف اقدامات کئے گئے لیکن ہنوز کوئی ٹھوس حل برآمد نہیں ہوا ہے۔