اسلام آباد ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق صدر اور پی پی پی کے معاون صدرنشین آصف علی زرداری کو ’’زرداری قبیلہ‘‘ کا سردار مقرر کیا گیا ہے ۔ کل اُن کی رہائش گاہ میں دستاربندی کی رسم انجام دی گئی جس میں اُن کی بہن فریال تالپور اور بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پشاور میں جاں بحق اسکولی بچے اور ٹیچروں کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیپی پی کے صدرنشین حالانکہ بلاول بھٹو ہیں لیکن پارٹی کے تمام اُمور کی نگرانی آصف علی زرداری ہی کرتے ہیں۔