آصف زرداری، رشوت ستانی کے دو مقدمات میں بری

اسلام آباد ۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر اور اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے معاون صدرنشین آصف علی زرداری کو احتساب کی عدالت نے رشوت ستانی کے دو مقدمات میں آج تمام منسوبہ الزامات سے بری کردیا۔ 59 سالہ زرداری کے خلاف 1990ء کے عشرہ میں نواز شریف کی ماضی کی حکومت کے دوران اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹر رشوت ستانی کے دو مقدمات دائر کئے گئے تھے۔ احتساب کی عدالت نے انہیں ان دو مقدمات میں بری تو کردیا ہے لیکن اس مدت کے دوران دائر کردہ رشوت ستانی کے دیگر دو مقدمات میں زرداری کو ہنوز عدالتی کشاکش کا سامنا ہے۔