آسٹریلیا کے سنیٹر بم کے ساتھ پارلیمنٹ میں داخل

سڈنی ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ایک سینئر رکن پارلیمنٹ نے آج ایک عجیب چیز کے ساتھ قومی پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے جو بقول ان کے ایک پائپ بم ہوسکتا ہے۔ وہ دراصل عملی طور پر اپنے اس نظریہ کا ثبوت پیش کرنا چاہ رہے تھے کہ جدید سلامتی ضابطہ غیرمحفوظ ہیں۔ حکمراں قدامت پسند لبرل پارٹی کے رکن سنیٹر بل ایفرنن میں کینبرا میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وہ پائپ اور چند کاڑیاں دکھایا جو بم کیلئے استعمال ہوسکتے ہیں۔ ایفرنن جو ایک سابق کسان ہے اور 1996ء میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، کہا کہ ’’اس کے ذریعہ آپ خاص طور پر بم بنا سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ تاحال پارلیمنٹ میں کام کرنے والے لوگ خود کو محفوظ کرتے تھے لیکن نئے ضابطہ سے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ بشمول سیاستدانوں بعض افراد کو پاسیس دیئے جارہے ہیں اور اندر داخل ہونے والوں کی اسکیننگ نہیں کی جارہی ہے۔