آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقہ میں طوفان اور سیلاب، تین ہلاک

سڈنی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیاکے جنوب مغربی علاقوں میں آئے زبردست طوفان سے کئی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ سیلاب کی وجہ سے درجنوں افراد جہاں تھے وہیں پھنس کر رہ گئے جبکہ تین افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سڈنی اور نیوساؤتھ ویلز کے کچھ علاقوں میں طوفان نے کل سے تباہی مچا رکھی ہے کیونکہ کل سے شروع ہوئی بارش سے کئی علاقے زیرآب آ گئے اور اب تک 30 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ ہوائیں بھی 100 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ درجنوں افراد اپنے مکانات اور کاروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ ایسے علاقے جنہیں سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، وہاں لوگوں نے مکانات کی چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔ ایمرجنسی عہدیداروں کو مدد کیلئے کم و بیش 4500 کالس موصول ہوئی ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کے وزیراعظم نے بتایا کہ ان کالس پر فوری طور پر عمل آوری کرتے ہوئے 50 افراد کو بچایا گیا۔