ملبورن 27 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایک نئی رپورٹ کے بموجب آسٹریلیا کی جملہ آبادی کا ایک فیصد ہندوستانیوں پر مشتمل ہے ۔ پنجابی ،گجراتی ،مراٹھے اور سندھی زبانیں اس انگریزی داں ملک میں تیزی سے فروغ پذیر ہیں۔ ’’آسٹریلیا کے عوام‘‘ نامی اس رپورٹ میں جو حال ہی میں حکومت آسٹریلیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے کلیدی اعداد و شمار ملک کی آبادی کے بارے میں اور ترک وطن کر کے آسٹریلیا کو اپنا وطن بنالینے والے طبقات کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے۔
یوروپی یونین سے معاہدے پر پوٹین کو یوکرین دو ٹکڑے ہونے کا اندیشہ
ماسکو 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر روس ولادیمیر پوٹین نے آج کہا کہ یوکرین کا معاشرہ یوروپ اور اس کے درمیان انتخاب پر مجبور کردینے کی وجہ سے دو ٹکڑے ہوگیا ہے ۔ وہ ای یو ۔ یوکرین معاہدہ پر ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوجی بغاوت غیر دستوری تھی۔ اس نے یوکرین پر روس اور یوروپ کے درمیان انتخاب مسلط کردیا اوریوکرین کے دو ٹکڑے ہوگئے ہیں۔