ملبورن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آسٹریلیا ہندوستانی ریل ، ڈیری ، پانی اور صحت شعبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی خواہاں ہے اور اسی لئے حکومت نے اپنے چھوٹے اور درمیانی سائز کی کمپنیوں (SMEs) کی حوصلہ افزائی کررہی ہے تاکہ وہ ہندوستان میں مذکورہ بالا شعبوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بھی مزید استحکام پیدا ہو۔ آسٹریلیا کے سینئر ٹریڈ کمشنر ( جنوبی ایشیاء ) نکولا واٹکنسن نے تجویز پیش کی ہے کہ ایس ایم ای سیکٹر جو ملک کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے ، ٹریڈ مشن کا اہم حصہ بننے کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہے اور جلد ہی اس سلسلہ میں ہندوستان کاد ورہ بھی آئندہ ماہ کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ٹریڈ منسٹر اینڈ ریوباب بھی 12 تا 15 جنوری ہندوستان کے آٹھ شہروں میں اعظم ترین ٹریڈ مشن کی قیادت کرنے والے ہیں جن میں نئی دہلی ، ممبئی ، جئے پور ، چندی گڑھ اور احمدآباد کے نام قابل ذکر ہیں۔