آسٹریلیا کا بھی روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا فیصلہ

سڈنی، 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے انگلینڈ میں مقیم سابق روسی جاسوس سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی کو قتل کرنے کے لئے فوجی زمرے کے زہر استعمال کرنے کے معاملہ میں روس کے دو سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم مالکم ٹرنبل نے آج ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ مسٹر ٹرنبل نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ اور اس کے شراکت داروں کی طرف سے اٹھائے گئے قدم کی حمایت کرتے ہوئے آسٹریلیا نے روس کے دو سفارت کاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے .مسٹر ٹرنبل نے کہا کہ دو روسی سفارت کاروں کی شناخت غیر اعلانیہ انٹیلی جنس حکام کے طور پر کی گئی ہے اور آسٹریلیا کی حکومت نے ویانا معاہدہ کے مطابق ان دو سفارتکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی زہر استعمال کرنے کے معاملے میں 60 روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا حکم دیا۔قابل غور ہے کہ 4 مارچ کو جنوبی انگلینڈ کے سیلسبري میں روس کے ایک سابق جاسوس سرگئی اسکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ برطانیہ نے الزام عائد کیا کہ ان کو مارنے کے لئے روس میں تیار کئے گئے زہر کا استعمال کیا گیا ہے ۔ جس کی روس نے تردید کی ہے۔