سڈنی، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی آسٹریلیا کے مارگریٹ دریا کے نزدیک ایک دیہی قصبے میں سات افراد مردہ پائے گئے ۔ مغربی آسٹریلیا کے پولیس کمشنر کرس ڈاؤسن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں اوسمنگٹن کے نزدیک ایک مقام سے چار بچوں اور تین بالغ افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جائے واقعہ سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ نعشوں پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ مسٹر ڈاؤسن نے کہاکہ میں اسے صرف ایک خوفناک واقعہ ہی کہہ سکتا ہوں۔