آسٹریلیا ئی وزیراعظم ٹرنبل کا 23 فروری سے دورہ امریکہ

واشنگٹن ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 23 فبروری کو آسٹریلیائی وزیراعظم مالکم ٹرنبل کو وائیٹ ہاؤس میں مدعو کرنے کی تیاری کررہے ہیں، جہاں اطلاعات کے مطابق دونوں قائدین دوستی کے 100 سال کو جوش و خروش سے منائیں گے۔ وائیٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں آج یہ بات کہی گئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جس وقت گذشتہ سال ٹرمپ نے نیانیا عہدہ صدارت سنبھالا تھا اس وقت مالکم ٹرنبل کے ساتھ پناہ گزینوں کے موضوع کو لیکر دونوں قائدین کے درمیان ٹیلیفون پر بحث و تکرار ہوگئی تھی تاہم گذشتہ سال مئی میں مالکم ٹرنبل نے امریکہ کا دورہ کیا تھا اور یہ معاملہ اپنے منطقی انجام کو پہنچا تھا اور دونوں میں مفاہمت ہوگئی تھی۔