آسٹریلیائی قومی مجلس میں ہندوستانی کی شمولیت

ملبورن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی نژاد کمیونٹی قائد کو آسٹریلیا کی ایک اہم قومی مجلس میں شامل کیا گیا ہے جو حکومت کو کثیر ثقافتی امور اور پالیسی پروگرامس میں وقتاً فوقتاً مشورے تفویض کرتی ہے۔ مذکورہ ہندوستانی نژاد کمیونٹی قائد واسن سرینواسن ہیں جنھیں چھ رکنی آسٹریلین ملٹی کلچرل کونسل (AMC) میں شامل کیا گیا ہے ۔ اُن کی شمولیت کا اعلان وزیر برائے سوشیل سرویسیس کیون اییڈریوس اور پارلیمانی سکریٹری کنسیٹا فیراونٹی ویلس نے کیا۔ اس موقع پر مسٹر اینڈریو نے کہاکہ کونسل حکومت کے ساتھ اپنے وعدہ کی پابند ہے اور وقتاً فوقتاً مشوروں کے ذریعہ ایک ملٹی کلچرل ( کثیر ثقافتی ) آسٹریلیا کی تعمیر میں اہم رول ادا کرے گی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ سرینواسن فی الحال کنفیڈریشن آف انڈین آسٹریلین ایسوسی ایشن آف وکٹوریہ کے صدرنشین ہیں اور قبل ازیں وہ اسی کفنیڈریشن کے صدر تھے ۔ علاوہ ازیں وہ فیڈریشن آف انڈین ملٹی فیتھ آرگنائزیشنز آف وکٹوریہ کے بانی و رکن بھی تھے ۔